تلنگانہ کی اس خاتون کے گھرمیں رہتا ہے کوا۔ جانئیے کیا ہے سچ

کھمم 28 فروری (اردولیکس) اکثرآپ نے دیکھا ہوگا کہ لوگ کتا بلی یا طوطے کے علاوہ دیگرجانوروں کو پالتے ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ریاست تلنگانہ کے ضع کھمم کی ایک خاتون نے کوا پالا ہے۔ ریوتی سنٹرکی رہنے والی مینا کے گھرکے سامنے کے درخت سے دو سال قبل کوے کا گھونسلہ گرپڑا تھا جس میں کوے کے چار بچے تھے۔ کچھ دن دو بچے مرگئے اورایک اڑگیا جب کہ ایک بچہ کواس نے پال لیا خاتون نے اس کا نام وانی رکھا۔ یہ کوا خاتون کے گھرہی رہتا ہے۔