وزیراعظم نریندر مودی نے بھی لے لیا کورونا وائرس کا ٹیکہ

نئی دہلی _ یکم مارچ ( اردولیکس) وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی  کورونا وائرس کا ٹیکہ لے لیا ۔ انہوں نے ویکسین کی پہلی خوراک دہلی کے ایمس ہاسپٹل میں لی ۔ اس موقع پر ، وزیر اعظم نے کورونا کے خلاف جدوجہد کرنے والے ڈاکٹروں اور سائنس دانوں کی کاوشوں کی ستائش کی ۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کے خلاف جاری لڑائی کو مستحکم کرنے کے لئے ڈاکٹروں اور سائنس دانوں کی تیز رفتار کوششیں قابل تحسین ہیں۔ میری ہر ایک سے اپیل ہے کہ  ویکسین لینے آگے آئیں۔ہم سب مل کر ہندوستان کو کورونا فری ملک بنانے کے لئے مل کر کام کریں۔ ‘ وزیر اعظم نے حیدرآباد کے بائیوٹیک کمپنی کی جانب سے تیار کردہ کوواگگزن ویکسین لی ۔ ایمس ہاسپٹل کی سسٹر پی نیویدہ نے وزیر اعظم کو سرنج کے ذریعے ٹیکہ لگایا ۔