تلنگانہ کے وزیر صحت نے پونے میں تیار کردہ کووی شیلڈ ویکسین لی

کریم نگر _ یکم مارچ ( اردولیکس) وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے کورونا ٹیکہ لے  لیا۔انھوں نے پونے کے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی جانب سے تیار کردہ کووی شیلڈ ویکسین کی پہلی خوراک لی۔ دوسرے مرحلے کے ٹیکے اندازی پروگرام آج ریاست بھر میں شروع ہوئی ۔وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے اپنے حلقہ انتخاب حضور  آباد کے ایک  اسپتال میں ٹیکہ لیا۔ بعد میں انہوں نے کہا کہ ریاست میں دوسرا مرحلہ کی کورونا وبا نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ویکسین 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے ساتھ ساتھ طویل مدتی امراض رکھنے والے مریضوں کو  بھی  دی جارہی ہے۔ انہوں نے کورونا ویکسین کے بارے میں کوئی غلط فہمیاں نہ رکھنے کا مشورہ دیا۔