بلا ناغہ 40 دن فجر کی نماز ادا کرنے والے بچوں میں سائیکلوں کی تقسیم

حیدرآباد _ یکم مارچ ( اردولیکس) صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی  اور  کاروان کے رکن اسمبلی جناب کوثر محی الدین  نے 40 دن تک بلا ناغہ فجر کی نماز اور دینی تربیت حاصل کرنے والے 40 نو نہالوں میں سائیکل تقسیم کئے۔نانل نگر کے جامعہ مسجد ابراہیمی قادر باغ  میں مولانا ڈاکٹر احسن بن محمد الحمومی اور مسجد کمیٹی کے زیر اہتمام 40 دن کی نماز اور تربیہ پروگرام میں منعقد کیا گیا تھا جس میں شرکت کرنے والے نونہالوں کو سائیکل دئے گئے۔مسجد کمیٹی کی جانب سے اب تک 90 بچوں میں اسی طرح کے پروگرام کے تحت سائیکلوں کو تقسیم کیا جا چکا ہےاس پروگرام کے دوران مجلس پارٹی کے کارپوریٹر محمد نصیرالدین ، ابتدائی کے صدر موجود تھے