چپل سے پٹائی پرانتقام۔خاتون کا قتل

بنگلور یکم مارچ (اردولیکس) چپل سے پٹائی کرنے پرایک شخص نے سرعام خاتون کا قتل کردیا۔ یہ واردات ریاست کرناٹک کے بنلگورمیں پیش آئی۔ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی خاتون علیم بی بی اپنے شوہرکے ساتھ بنگلورمیں رہتی ہے۔ خاتون اورحملہ آوررفیق الشیخ کے درمیان رقمی لین دین کے مسئلہ پرتنازعہ ہوگیا۔ اس جھگڑے میں خاتون نے تین دن پہلے اسے چپل سے مارا تھا، بے عزتی محسوس کرتے ہوئے انتقامی کاروائی کے طورپراس نے سب کے سامنے سرعام خنجرسے حملہ کرکے خاتون کا قتل کردیا۔