محبوب نگر آستانہ بادشاہ ؒ میں جلسہ فضیلت سید نا مولا علی ؓ وہ خواجہ غریب نواز ؒ

 

محبوب نگر (پریسریلیز) محمد وارث پاشاہ قادری کی اطلاع کے بموجب ماہانہ فاتحہ آج 2 مارچ بروز منگل بعد نماز عشاء جلسے فضیلت جشن مولود کعبہ خلیفۃ رسول اللہ امیر المومنین حضرت سیدنا علی ابن ابی طالب ؓ و سلطان المشایخ حضرت سیدنا خواجہ غریب نواز ؒ زیر اہتمام انجمن فیضان شرفیہ ضلع محبوب نگر بمقام درگاہ شریف تاج العارفین قطبِ محبوب نگر حضرت سید شاہ برہان محبوب سہروردی المعروف حضرت برہنہ بادشاہ ؒ بادشاہ باولی محبوب نگر مقرر ہے جسکی نگرانی حضرت محمد سلطان چشتی صاحب فرمائیں گے اس مقدس جلسے کو مولانا محمد محسن پاشاہ قادری نقشبندی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ مولانا خواجہ فیض الدین نقشبندی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ مولانا ڈاکٹر محمد غیاث پاشاہ قادری کامل الحدیث جامعہ نظامیہ مولانا حافظ محمد زبیر علی نقشبندی صاحب کامل الحدیث جامعہ نظامیہ۔ وہ دیگر علمائے جامعہ نظامیہ مخاطب فرمائیں گے بعد جلسہ منقبتی۔ مشاعرہ منعقد ہوگا بطرح ۔
کبھی غریب کی سن لو صدا غریب نوازؒ جسکی نگرانی ظہیری شاہ صاحب کریں گے مہمان خصوصی کے طور پر نور آفاقی صاحب سلطان چشتی صاحب حلیم بابر صاحب انجمن برھانی صاحب ان کے علاوہ شہر وہ حیدرآباد وہ دیگر اضلاع کے شعراء اکرام شرکت فرمائیں گے بعد مشاعرہ محفل سماع منعقد ہوگا بانی محفل۔ حضرت شاہ محمد غوث پاشاہ قادری اتم شرفی متولی درگاہ شریف کی دعا پر محفل کا اختتام ہوگا۔ انشاءاللہ