رکن اسمبلی عبدالرحمن کے خلاف خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی پولیس میں شکایت

نئی دہلی _ یکم ( اردولیکس) دہلی میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی عبدالرحمن کے خلاف خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی نے دہلی پولیس میں شکایت درج کروائی کہ عبدالرحمن نے اتوار کے دن ان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی اس کے بعد رکن اسمبلی رحمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتونِ نے الزام لگایا کہ یہ واقعہ ظفرآباد میں دہلی میونسپل کارپوریشن کے ضمنی انتخاب کے دوران پیش آیا۔ظفر آباد کے علاقے میں کارپوریشن کے ضمنی انتخاب کے دوران سلیم پور اسمبلی کے رکن اسمبلی عبدالرحمان نے مبینہ طور پر ان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔ دہلی پولیس نے کہا کہ متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔