ہائی کورٹ کے دو سابق ججوں اور سابق ڈی جی پی کی بی جے پی میں شمولیت

نئی دہلی _ یکم مارچ ( اردولیکس) کیرالا سے تعلق رکھنے والے ہائی کورٹ کے دو سابق ججوں اور ایک سابق ڈی جی پی نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ کیرالا ہائی کورٹ میں جج کی حیثیت سے خدمات انجام  دے چکے پی این رویندرن اور وی چیتمبریش نے  18 دیگر شخصیات کے ہمراہ اتوار کے روز کیرالا بی جے پی صدر کے سریندرن کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوگئے ۔ کیرلا کے ایرناکلام میں جاری وجئے یاترا کے دوران دونوں ججوں کے ساتھ ، سابق ڈی جی پی وینوگوپال ، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے سابق جنرل منیجر سوماچودان اور سابق فوجی افسر (ریئر ایڈمرل) بی آر مینن اور کئی کانگریس قائدین بھی بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔