عمان میں دو ہفتوں کے لئے رات کا لاک ڈاؤن !

جدہ _ یکم مارچ ( اردولیکس اسپیشل کرسپانڈنٹ گلف نیوز) سلطنت عمان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دو ہفتوں تک رات میں تجارتی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے  پابندی کا اطلاق 4 مارچ سے  20 مارچ تک جاری رہے گا۔ رات 8 ،بجے سے صبح 5 بجے تک یہ پابندی عائد رہے گی۔پابندی کا اطلاق تمام تجارتی مراکز، ریستوران ، کیفے ، سیاحتی مراکز اور بھی ہوتا ہے۔  پٹرول پمپ ، ہاسپٹل اور فارمیسی پر کوئی پابندی نہیں ہوگی ۔  7 سے 11 مارچ تک کلاس صرف سرکاری اسکولوں میں طلباء کے لئے آن لائن دستیاب ہوں گی۔