مجلس، تامل ناڈو میں اسمبلی انتخابات لڑے گی : بیرسٹر اویسی

حیدرآباد _ یکم مارچ ( اردولیکس)بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی تامل ناڈو میں اسمبلی انتخابات لڑے گی۔پارٹی ہیڈ کوارٹر دارالسلام میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر اویسی نے کہا کہ “ہم تامل ناڈو میں اسمبلی انتخابات لڑیں گے۔ گجرات کے بلدیاتی انتخابات میں ہمارے کچھ امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ میں آج راجستھان جارہا ہوں جہاں پارٹی قائدین کے ساتھ جائزہ اجلاس ہے ۔ اترپردیش میں ہماری پارٹی کارکن بھی سخت محنت کر رہے ہیں۔” واضح رہے  کہ  تامل ناڈو اسمبلی انتخابات 6 اپریل کو ایک ہی مرحلے میں ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔