لوک سبھا ٹی وی اور راجیہ سبھا ٹی وی اب ہوگئی سنسد ٹی وی

نئی دہلی _ 2 مارچ ( اردولیکس) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائیوں کا راست نشر کرنے والی لوک سبھا کی ایل ایس ٹی وی اور راجیہ سبھا کی آر ایس ٹی وی کو ضم کردیا گیا ہے اور اب سنسد ٹی وی کے نام سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی نشریات ہوں گی۔لوک سبھا اسپیکر اور راجیہ سبھا کے چیرمین کی منظوری سے سنسد ٹی وی کو متعارف کیا گیا ہے اور سنسد ٹی وی کے سی ای او کی حیثیت سے آسام کے ریٹائرڈ آئی اے ایس عہدیدار روی کپور کو مقرر کیا گیا ہے