مرکزی وزیر کشن ریڈی نے ٹیکہ لے لیا

حیدرآباد _2 مارچ ( اردولیکس) مرکزی مملکتی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی نے آج حیدرآباد میں کورونا وائرس کا ٹیکہ لیا۔تلنگانہ میں کل سے ٹیکہ اندازی کی مہم کی شروعات ہوئی ہے اور آج دوسرے دن شہر کے گاندھی اسپتال میں کشن ریڈی نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی ۔بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوام سے خواہش کی کہ وہ کوویڈ ٹیکہ اندازی کیلئے اپنے ناموں کا اندراج کو۔ون پر کرواتے ہوئے اپنے قریبی مراکز پہنچ کر ٹیکہ اندازی کی سہولت سے استفادہ کریں