مجلسی رکن اسمبلی چارمینار ممتاز احمد خان نے کورونا کا ٹیکہ لے لیا

حیدرآباد _2 مارچ ( اردولیکس) مجلس کے سینئر رکن اسمبلی جناب ممتاز احمد خان  حلقہ اسمبلی چارمینار نے آج کورونا وائرس کا ٹیکہ لے لیا۔انہوں نے نامپلی گورنمنٹ ہاسپٹل میں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی  ۔یہ ویکسین حیدرآباد میں تیار ہونے والی بھارت بائیوٹیک کمپنی کی کوواگگزن ویکسین ہے ٹیکہ لینے کے بعد رکن اسمبلی چارمینار نے عوام سے خواہش کی کہ وہ بھی کورونا وائرس کا ٹیکہ لیں۔