تلنگانہ میں آج کورونا کی پہلی سالگرہ


حیدرآباد_ 2 مارچ( اردولیکس) تلنگانہ میں آج کورونا کی پہلی سالگرہ ہے ریاست میں کورونا کے پہلے معاملہ کا آج ایک سال مکمل ہوگیاہے۔ایک سال پہلے آج ہی کے دن 2 مارچ کو اس وبا کے پہلے کیس کا  ریاست میں پتہ چلا تھا۔بیرونی ملک سے واپس حیدرآبا دسے تعلق رکھنے والے 24سالہ سافٹ ویر انجینئر کے اس موذی وائرس کا شکار ہونے کا پتہ چلا تھا جس کے بعد اس کو حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے گاندھی اسپتال میں داخل کروایاگیا تھا۔اس اسپتال میں اس کا علاج کیا گیا تھا۔یہ ملک میں کورونا کا پانچواں معاملہ تھا۔گذشتہ ایک سال کے دوران گاندھی اسپتال میں کورونا کے 35000متاثرین کا علاج کیاگیا۔ساتھ ہی 900زچگیاں کورونا متاثرہ خواتین کی گئیں۔ڈاکٹرس نے تقریبا سات ہزار مثبت افراد کی جان بچائی جن کا علاج آئی سی یو میں کیاگیا۔اس خصوص میں ریاستی وزیرصحت ای راجندر نے اس وبا سے روبہ صحت نوجوان جس کو آج ہی کے دن ایک سال پہلے اس اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا کے ساتھ ساتھ،ڈاکٹرس،نرسس،نیم طبی اہلکاروں اور سینی ٹیشن اسٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے ان کو تہنیت پیش کی۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ای راجندر نے کہا ”ہم نے اس ایک سال میں بہت کچھ سیکھاہے۔میں روبہ صحت کوویڈ کے مریضوں کے ساتھ ساتھ گاندھی اسپتال کے ہیلت ورکرس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس ایک سال کے دوران متاثرین کی جان بچائی۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ گاندھی اسپتال میں جلد ہی نئی سہولتیں شروع کی جائیں گی اور کارپوریٹ طرز کی سہولیات اس اسپتال میں فراہم کی جائیں گی