مجلس کی 63 ویں یوم تاسیس تقریب _ بیرسٹر اویسی کا خطاب

حیدرآباد ۔2 مارچ ( اردو لیکس ) صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی نے  بلاخوف زندگی گزارنے کا مسلمانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہم اللہ کے سوا کسی انسان کے سامنے سر جھکائے والے نہیں ہیں چاہئے وہ بڑے سے بڑے اقتدار والے کیوں نہ ہوں ۔یہ سر صرف اللہ کے لئے جھکے گا۔ مجلس کے دفتر دارالسلام میں پارٹی کی 63 ویں یوم تاسیس تقریب کے موقع پر پارٹی کے پرچم کشائی کے بعد مجلس کے لیڈرس اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر اویسی نے کہا کہ تلنگانہ میں مجلس کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور آینده انتخابات میں مجلس کی طاقت میں اضافہ کرنے زیادہ سے زیادہ ارکان اسمبلی کو منتخب کروانے کی کوشش کی جائے گی ۔انھوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنے میں مجلس اپنی جدوجہد جاری رکھے گی