بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کی کورونا وائرس سے موت

بھوپال _ 2 مارچ ( اردولیکس) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نند کمار سنگھ چوہان کی کورونا سے موت ہوگئی۔ وہ لوک سبھا میں مدھیہ پردیش کے  کھنڈوا  لوک سبھا کی نمائندگی کرتے تھے ۔ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد چوہان کو  دہلی کے میدنتا اسپتال میں شریک کردیا گیا تھا ۔ اور وینٹیلیٹر پر ان کا علاج ہورہا تھا تاہم علاج کے دوران آج  صبح انتقال ہوگیا۔

8 ستمبر 1952 کو برہان پور میں پیدا ہوئے ، نند کمار نے میونسپل کونسل کے چیئرمین منتخب ہوکر  اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ کھنڈوا سے پانچ بار لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ اسی طرح مدھیہ پردیش بی جے پی کے دو بار ریاستی صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان ، وزیر اعظم نریندر مودی نے نند کمار کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔مودی نے کہا کہ نند کمار نے مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو مضبوط بنانے کے لئے بہت کچھ کیا ہے