حیدرآباد میں لا ولد خاتون کا رونگھٹے کھڑے کردینے والا انتقام ۔۔۔۔۔۔۔۔

حیدرآباد _ 2 مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد میں ایک دل دہلانے والے واقعہ میں ایک خاتون نے اپنے ہی جیٹھ کے تین سالہ معصوم کو دو منزلہ عمارت سے مبینہ طور پر پھینک دیا۔جس میں یہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔رونگھٹے کھڑا کرنے والا یہ واقعہ پرانا شہر کے کمرواڑی عیدی بازار میں پیش آیا۔بتایا گیا ہے کہ عائشہ بانو نامی خاتون جو بچہ کی چاچی ہوتی ہے نے یہ حرکت کی۔بچہ کی خالہ نے بتایا کہ عائشہ کی ایک سال 4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور اسے کوئی اولاد نہیں ہوئی جس کی وجہ وہ اس نے جیٹھ کے تین سالہ نعمان الدین  کا قتل کردیا۔متوفی کے گھر والوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے