حیدرآباد کے مضافات میں جنوبی عاشق نے لڑکی پر چاقو سے حملہ کردیا

حیدرآباد _ 2 مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد کے مضافاتی علاقے حیدر شاہ کوٹ میں ایک جنونی عاشق نے لڑکی پر چاقو سے دیوانہ وار حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق رنگاریڈی  حیدر شاہ کوٹ گاؤں کے لکشمی نگر کالونی میں ایک اپارٹمنٹ میں رہنے والی لڑکی پر سلمان نامی شخص حملہ کردیا۔یہ واقعہ رات 9 بجے کے قریب پیش آیا۔لڑکی کی چینخ وپکار سن کر اپارٹمنٹ میں مقیم دیگر افراد جمع ہوگئے ۔اور لڑکی کو تشویشناک حالت میں خانگی اسپتال لے جایا گیا۔ فرار ہونے کی کوشش کرنے والے سلمان کو اپارٹمنٹ کے افراد نے مقامی لوگوں کی مدد سے پکڑ لیا اور نارسنگی پولیس کو اطلاع دی۔ فوری طور پر نارسنگی پولیس نے اسے تحویل میں لے لیا ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے