کرناٹک میں بی جے پی وزیر کی رنگ رلیاں

بنگلور _ 2 مارچ ( اردولیکس) کرناٹک میں بی جے پی کے ایک وزیر نے  ایک لڑکی کے ساتھ رنگ رلیاں منائیں۔جس کا ویڈیو مختلف نیوز چینلوں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر آبپاشی رمیش جرکی ہولی کا 10 سکنڈ کا ویڈیو منظر عام پر آیا جس میں وزیر رمیش ایک لڑکی کے ساتھ ایک روم میں رنگ رلیاں منائیں رہے ہیں میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چند دن قبل مذکورہ لڑکی ملازمت کے سلسلہ میں وزیر آبپاشی رمیش جرکی ہالی سے ملاقات کی تھی ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد اپوزیشن کانگریس نے وزیر آبپاشی کو فوری برطرف کرنے اور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔کانگریس کی خواتین نے وزیر کے خلاف دھرنا دیا۔