اسٹیٹ بینک نے ہوم لون کی شرح سود میں کی کمی

نئی دہلی 3 مارچ (اردولیکس) اسٹیٹ بینک نے ہوم لون کی شرح سود کم کرکے چھ اعشاریہ سات فیصد کردی ہے۔ بینک نے کہا ہے کہ یہ چھ اعشاریہ سات فیصد شرح سود، 75 لاکھ روپے تک پر لئے جائیں گے اور75لاکھ روپے سے زیادہ پر یہ شرح چھ اعشاریہ سات پانچ فیصد ہوگی۔ سودمیں یہ رعایت قرض کی رقم اور ادھار لینے والے کے CIBIL پر مبنی ہوگی۔ یہ پیش کش 31 مارچ 2021 تک رہے گی اور سود لینے والے کے لئے پروسیسنگ فیس بھی پوری طرح معاف رہے گی۔ صارفین شرح سود پر پانچ بیسک پوانٹس کی مزیدرعایت بھی لے سکتے ہیں اس کے لئے انہیں Yono ایپ پر آن لائن درخواست داخل کرنی ہوگی۔ خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر خواتین کو خاص طورپر پانچ بیسک پوائنٹس کی رعایت دی جارہی ہے۔