پٹرول ڈیزل پرایکسائزڈیوٹی کی کمی پر غور۔ عام آدمی کو مل سکتی ہے راحت

نئی دہلی 3 مارچ (اردولیکس)پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان وزارت فینانس کی جانب سےاب ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کے آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔ اس سے عام آدمی کوآسمان چھوتی قیمتوں سے راحت مل سکے گی۔ گذشتہ 12 ماہ کے دوران حکومت کی جانب سے دو بار پٹرول۔ڈیزل پر ٹیکسمیں اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح جب خام تیل کی قیمت بین الاقوامی مارکٹ میں کم ہوگئی تھی اس وقت بھی عام آدمی کیلئے راحت کا سامان نہیں کیا گیا تھا۔