ثانیہ مرزا کی ایک سال بعد فاتحانہ واپسی

نئی دہلی 3 مارچ (اردولیکس) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک سال کے وقفے کے بعد کورٹ میں فاتحانہ واپسی کی ہے۔ انھوں نے اپنا آخری ٹورنامنٹ پچھلے سال دوحہ اوپن میں کھیلا تھا۔ ثانیہ اوران کی شراکت دار سلوواکیہ کی اینڈریا کلیپک نے نادیا کچنیک اور لیوڈ مائلا کچنوک کی یوکرین کی جوڑی کو پیر کی رات زبردست مقابلے میں 6-4 ، 6-7، 10-5 سے شکست دے کر ٹوٹل اوپن ڈبلیو ٹی اے 500 ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین جوڑے کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔