آسام میں اقتدارمیں آنے پرسی اے اے منسوخ کیا جائے گا: پرینکا گاندھی

نئی دہلی 3 مارچ (اردولیکس) جنرل سکریٹری کانگریس پرینکا گاندھی نے کہا کہ اگران کی پارٹی آسام میں برسراقتدارآتی ہے تو شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو منسوخ کیا جائے گا۔ وہ آسام کے دورہ پرہیں انھوں نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے اقتدار میں آنے پر اس قانون کو منسوخ کردیا جائے گا۔ پرینکا گاندھی نے بی جے پی کڑی تنقید کی۔ چائے باغوں کے مزدوروں کی یومیہ اجرت کو بڑھاکر 365 روپے کیا جائے گا۔