حیدرآباد ایرپورٹ پرجوڑے کے بیاگ سے ملا کارتوس

photo immagine

حیدرآباد 3 مارچ (اردولیکس) حیدرآباد کے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پرکارتوس کی دستیابی سے سنسنی پھیل گئی۔ آندھراپردیش کے ضلع گنٹورسے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا امریکہ جانے کیلئے ایرپورٹ پہنچا، سامان کی اسکریننگ کے دوران ان کے بیاگ میں کارتوس کی موجودگی کا پتہ چلا۔ کارتوس امیگریشن کے حکام نے ضبط کرلیا اوراس جوڑے کوتحقیقات کیلئے آرجی آئی ایرپورٹ پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔