ویلفیئر پارٹی نے کونسل انتخابات میں پروفیسر انوار خان کی تائید کا اعلان کیا

حیدرآباد _ 3 مارچ ( پریس ریلیز) ویلفیئر پارٹی نے  تلنگانہ کے اعلیٰ وفد پروفیسر انور خان صاحب، MLC آزاد امیدوار کے آفس پہنچ کر گلپوشی کی اور بھرپور تائید اور حمایت کا اعلان کیا ۔محبوب نگر، رنگا ریڈی اور حیدرآباد اضلاع کے گریجویٹس حلقہ کا الیکشن 14 مارچ 2021 کو صبح 8 بجے سے 4 بجے کے اوقات میں ہونے والے ہیں —ویلفیئر پارٹی تلنگانہ کے ریاستی سیکریٹری جناب محمد وسیم نے تائید اور حمایت کا اعلان کرنے کے بعد میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پروفیسر انور خان صاحب کی تلنگانہ قانون ساز کونسل میں موجودگی کو الیکشن میں کامیابی کے ذریعے یقینی بنانے کے لئے کام کریں گے ۔