طالب علم کورونا سے متاثر۔ جگتیال ضلع میں اسکول بند کردیا گیا

photo immagine

جگتیال 3 مارچ (اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک طالب علم کے کورونا سے متاثرہونے کے بعد اسکول کو بند کردیا گیا ہے۔ کورٹلہ منڈل کے آئیلا پورمیں یہ واقعہ پیش آیا۔ طالب علم کے کورونا سے متاثرپائے جانے کے بعد اسکول کے ٹیچرس اورطلباء کے کورونا کے معائنہ کروائے گئے جس میں پتہ چلا کہ دو ٹیچرس بھی کورونا سے متاثرہیں جس کے بعد اسکول کو بند کردیا گیا۔