صحافیوں کو زمین اور دیگر مسائل پر وزیر تارک راما راو کا اجلاس

حیدرآباد _ 3 مارچ ( اردولیکس) وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو نے صحافیوں کے مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور تلنگانہ میڈیا اکیڈمی کے چیئرمین الم نارائن کے ساتھ مل کر صحافیوں کی بہبود کے پروگرام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اضلاع کے صحافیوں کو مکانات یا زمین دینے، حیدرآباد میں جواہر لال نہرو جرنلسٹس ھاوزنگ سوسائٹی کے لئے پیٹ بشیر آباد میں زمین الاٹ کرنے اور میڈیا اکیڈمی کو حکومت کے بقایا جات کی رقم جاری کرنے کا تیقن دیا۔7 مارچ کو متوفی صحافیوں کے ارکان خاندان میں مالی امداد تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا۔