ایرفون لگاکر ٹرین کی پٹریوں پر چلنا مہنگا پڑا۔ ٹرین نے ٹکر دے دی

نیلور _ 3 ،مارچ ( اردولیکس)  ایرفون لگاکر ٹرین کی پٹریوں پر چلنے والے ایک شخص کو ٹرین نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔یہ واقعہ اے پی کے نیلورکی وجئے محل ریلوے گیٹ کے قریب پیش آیا۔یہ شخص ایرفون لگاتے ہوئے موسیقی سن رہا تھا۔ریلوے کانسٹیبل پربھاکر کے مطابق پیشہ سے کارپنٹر شفیع اللہ ٹرین کی پٹریوں پر ایرفون لگاکرسنتے ہوئے چل رہا تھا۔اس نے چینئی کی سمت سے آنے والی مال بردار ٹرین کو نہیں دیکھاجس نے اس کو ٹکر دے دی۔مقامی افراد نے اس کو روکنے کیلئے پکاراتاہم اس کے کانوں میں ایرفونس ہونے کی وجہ سے وہ ان کی آوازوں کو نہیں سن سکا۔زخمی شخص کو مقامی افراد نے پرائیویٹ اسپتال پہنچایا۔