رنگ رلیاں منانے والے کرناٹک کے وزیر نے پیش کردیا استعفی

بنگلور _ 3 مارچ( اردولیکس) لڑکی کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والے کرناٹک کے وزیر آبپاشی رمیش جرکی ہولی نے آج اپنا استعفی پیش کردیا۔مختلف میڈیا چینلوں میں خبریں آنے اور سوشل میڈیا پر  ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر رمیش نے اپنے استعفی کا مکتوب چیف منسٹر کو روآنہ کردیا۔اور کہا کہ وہ  بے قصور ہے اس کے خلاف سازش کی گئی ہے اس کا فرضی ویڈیو اور ٹیپ تیار کیا گیا۔وہ اخلاقی ذمداری قبول کرتے ہوئے استعفی پیش کردیا ہے لیکن امید ہے کہ وہ اس معاملے میں بے قصور ثابت ہوں گا۔