سڑک کے کنارے بیوی کا گلا گھونٹنے کی کوشش _ مقامی افراد نے شوہر کو پکڑ لیا

کھمم _ 4 مارچ ( اردولیکس) سڑک کے کنارے جھاڑیوں میں بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کی کوشش کرنے والے درندہ صفت شوہر کو مقامی افراد نے پکڑ لیا اور خاتون کو بچا لیا۔یہ المناک واقعہ تلنگانہ کے کھھم میں پیش آیا ۔ کھمم کے چیلکا کوئلاپاڈو سے تعلق رکھنے والی ناویا اور ناگیشور راو شوہر اور بیوی ہیں۔ دونوں کے درمیان کچھ عرصے سے اختلافات پیدا ہوگئے ۔جس کے بعد ناویا  بچوں کو لے کر میکہ چلی گئی. ناگیشور راو گذشتہ روز ٹی این جی اوز کالونی کے قریب ناویا کو بات چیت کے بہانے بلایا اور  سڑک کے بازو جھاڑیوں میں لے گیا اور  اس کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی۔ تاہم ، ناویا کی چیخوں سے مقامی افراد چوکس ہوگئے ۔اور  ناگیشور سے ناویا کو چھڑا لیا اور اسے پکڑ کر  پولیس کو  اطلاع دی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ناگیشور کو گرفتار کرلیا اور  ناویا کو علاج کے لئے مقامی اسپتال پہنچایا ۔