دبئی کے ہندوستانی قونصل خانہ میں میڈیا سے متعلق اسسٹنٹ کی جائیداد _ ہندوستانی بھی درخواست دینے کے اہل

جدہ _ 4 مارچ ( اردولیکس) دبئی میں واقع ہندوستانی قونصل خانہ میں ملازمت کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ قونصل  جنرل نے  پریس اینڈ انفارمیشن ونگ میں اسسٹنٹ کی جائیداد پر تقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ قونصل جنرل نے بتایا کہ ملازمت کے لئے منتخب ہونے والوں کو ماہانہ 8،500 درہم (1.68 لاکھ روپے)  ادا کئے جائیں گے  جس میں 7200 درہم (1.42 لاکھ روپے) کی بنیادی تنخواہ کے ساتھ ساتھ 1،368 درہم (25،700 روپے) کے الاؤنس اور ہیلت بیمہ فراہم کیا جائے گا۔ اس ملازمت کے لئے درخواست گزار کو انگریزی ، میڈیا اینڈ کمیونیکیشن یا صحافت میں گریجویشن ہونا لازمی ہے۔قونصل جنرل نے کہا کہ میڈیا اور میڈیا سے متعلق شعبوں میں تجربہ رکھنے والوں کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ انگریزی اور ہندی میں مہارت لازمی ہے ، اور عربی ایک ترجیح ہے۔ قونصل جنرل نے کہا کہ اس عہدے کے لئے منتخب ہونے والوں کو میڈیا سے متعلق معاملات کی نگرانی کرنی ہوگی۔ دلچسپی رکھنے والوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ قونصل خانے کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست جمع کریں۔ 14 مارچ کو آن لائن درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے ، اور صرف شارٹ لسٹ کردہ امیدواروں کو انٹرویو کال موصول ہوگا۔ قونصل  جنرل نے کہا کہ ہندوستان میں رہنے والے بھی اس ملازمت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔