تاج محل میں بم رکھنے کی اطلاع سے سنسنی

نئی دہلی _ 4 مارچ ( اردولیکس) تاج محل میں بم رکھنے اور اسے اڑا دینے کی دھمکی آمیز فون کال کے بعد پولیس نے تاج محل کی عمارت کو خالی کروادیا۔اور بم اسکواڈ کے ذریعہ تمام عمارت کی تلاشی لی۔تاہم کہیں بھی بم برآمد نہیں ہوا اور فون کال جھوٹا ثابت ہوا۔بتایا جاتا ہے کہ آج صبح نامعلوم شخص نے تاج محل میں بم رکھنے کی فون پر اطلاع دی۔جس کے بعد تاج محل کی سیکورٹی عملہ متحرک ہوگیا اور عمارت میں موجود اسٹاف اور سیاحوں کو باہر بھیج کر تاج محل خالی کروادیا۔لیکن بم  برآمد نہیں ہوا۔اس سلسلہ میں پولیس نے دھمکی آمیز فون کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔