انڈیا بایوٹیک کوویکسین کے تیسرے مرحلے کے نتائج کا اعلان

نئی دہلی 4 مارچ(اردولیکس) انڈیا بائیوٹیک نے ویکسین کے تیسرے مرحلے کے تجرباتی نتائج کا اعلان کیا اور تیسرے مرحلے میں ویکسین کے اثر کے صلاحیت 81 فیصد پائی گئی ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان میں یہاں بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی میڈیکل ریسرچ کونسل کے اشتراک سے کئے گئے اس تجرباتی مطالعہ میں 25800 افراد شامل تھے۔ یہ ہندوستان میں ایسی سب سے بڑی تحقیق ہے جس نے کسی ویکسین کی موثر صلاحیت کا تجربہ کیا ہے۔ اس تجربے میں شامل افراد کو غیر فعال کورونا وائرس کی ڈوز دی گئی اور پھر اس وائرس کے خلاف پیدا ہونے والی اینٹی باڈیز کی سطح کا مطالعہ کیا گیا۔