عازمین حج کیلئے اہم اطلاع،حج کیلئے کورونا ویکسین لینا ضروری

نئی دہلی 4 مارچ(اردولیکس) جاریہ سال فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے کووڈ 19 ویکسین کو لازمی قراردیا ہے۔ سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس سال فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت صرف ان افراد کو ہوگی جنہوں نے کورونا سے محفوظ رہنے کا ٹیکہ لگوایا ہے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق عازمین حج کے لیے اس سال کی یہ لازمی شرط ہو گی۔ وزارت صحت کے مطابق کووڈ 19ویکسین حاجیوں کے لیے لازمی ہے اور یہ اس سال حج کی اجازت ملنے کے ضمن میں سب سے اہم شرط ہو گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوشش کے تحت سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بیس ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔