شادی کے دوسرے دن دلہن نقدی اور زیور لے کر عاشق کے ساتھ فرار

اننت پور 4 مارچ(اردولیکس) شادی کے دوسرے دن دلہن شوہرکے گھرسے زیورات اورنقدی لے کرفرارہوگئی۔ یہ کوئی فلمی کہانی نہیں بلکہ ریاست آندھراپردیش ضلع اننت پورمیں پیش آیا سچا واقعہ ہے۔ کماواری پلی موضع سے تعلق رکھنے والے پی کیشومرلی کی بیوی 6 مہینہ پہلے خرابی صحت کے باعث فوت ہوگئی۔ 28 فروری کو ایک خاتون سے اس نے گاوں والوں کی موجودگی میں شادی کی۔ شادی کے دوسرے دن خاتون شوہرکے مکان سے تین تولہ وزنی طلائی زیورات 80 ہزارروپئے لے کرفرارہوگئی۔ معلومات پرشوہرکو پتہ چلا کہ اس کی بیوی اپنے عاشق کے ساتھ اڈیشہ فرارہوگئی ہے اس نے کل متعلقہ پولیس سے شکایت کی۔