تلنگانہ میں کورونا کے 152 کیسس دو اموات

حیدرآباد 4 مارچ(اردولیکس) تلنگانہ میں کوویڈ 19کے152نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,99,406ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1,637ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 2اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 114افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,95,821 ہوگئی ہے۔ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 1,948ہے جن میں 835مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔