کریم نگر میں اتوار کو مسجد افضل بیابانی رح کا افتتاح

کریم نگر _ 4 مارچ ( اردولیکس) کریم نگر میں 7 مارچ بروز اتوار کو مسجد افضل بیابانی رحمتہ اللہ علیہ کا خطہ صالحین بائی پاس روڈ کریم نگر میں افتتاح عمل میں لایا جا رہا ہے حضرت علامہ مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ کے ہاتھوں مسجد کا افتتاح عمل میں لایا جائے گا۔آج ضمن میں ایک پوسٹر کی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی۔مسجد کے سیکرٹری جناب عبدالصمد نواب اور دوسروں نے پوسٹر کی اجرائی کے بات میڈیا کو یہ بات بتائی۔اس موقع پر مفتی خواجہ علیم الدین نظامی بیابانی اور دوسرے موجود تھے