دیور کدرہ رکن اسمبلی کی ایم ایل سی امیدوار وانی دیوی کو ووٹ ڈالنے کی گریجویٹس سے اپیل

اوٹکور _4 فروری ( اردولیکس) دیورکدرہ حلقہ اسمبلی کوتہ کوٹہ منڈل کے موضع ولیم کونڈہ میں آج رکن اسمبلی آلا وینکٹیشور ریڈی نے ایک میٹنگ منعقد کی جس میں عوام سے گذارش کی کہ گریجویٹ کونسل انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی کی امیدوار وانی دیوی کی حمایت پر ایک میٹنگ منعقد کی گٸی اور اس موقع پر رکن اسمبلی دیورکدرہ نے تمام گریجویٹ ووٹرس سے اپیل کی کہ وانی دیوی کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ ڈال کر انہیں کامیاب بنانے کی اپیل کی۔بعد ازیں رکن اسمبلی آلا ویکٹیشور ریڈی نے ٹی آر ایس کے سینٸیر قاٸد محمد آصف کی کپڑوں کی دوکان (نیو بامبے کلاتھ شوروم) شوروم کا افتتاح اپنے ہاتھوں سے کیا۔اس موقع پر مالکان دوکان محمد بابو میاں صاحب،محمد امیرالدین،کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی کے قاٸدین بھی شریک تھے۔