چیف منسٹر تلنگانہ نے ارکان خاندان کے ساتھ شجرکاری کی

تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے حیدراباد کے بیگم پیٹ میں واقع اپنی سرکاری قیامگاہ کیمپ آفس میں ارکان خاندان کے ساتھ شجرکاری کی.ریاستی حکومت نے جاریہ سال 46 کروڑ پودے لگانے کا نشانہ مقرر کیا ہے 8 جولائی سے ریاست کے گاوں گاوں میں ہریتا ہرم کے نام سے یہ پروگرام جاری ہے اسی کے ایک حصہ کے طور چیف منسٹر نے اپنی بیوی شوبھا,بیٹا تارک راماراو وزیر بلدی نظم ونسق, بہو شیلیمی, پوترہ ہیمیش اور پوتری الیکھا کے ساتھ مل کر 12 پودے لگاے.