تلنگانہ میں جاریہ ماہ اتوار کو بھی کام کرے گا سب رجسٹریشن آفس

حیدرآباد _ 4مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے جاریہ مالی سال کے آخری مہینے یعنی مارچ میں اتوار کے دن بھی سب رجسٹریشن آفس میں کام کاج انجام دینے کا اعلان کیا ہے چیف سکریٹری سومیش کمار نے ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں سب رجسٹریشن آفس کو صرف دن کی تعطیلات رہیں گی ان میں 11 مارچ کو  مہاشیوا راتری اور 29 مارچ کو ہولی کی تعطیل رہے گی۔پورے مہینے میں آنے والے چار اتوار کے دن اور دوسرا ہفتہ کے دن بھی سب رجسٹریشن آفس کام کرے گا۔