کریم نگر سے کاما ریڈی جانے والی بس کو حادثہ۔10 زخمی

کریم نگر _ 4 مارچ ( اردولیکس)کریم نگر سے کاماریڈی جانے والی آرٹی سی بس حادثہ کا شکار ہوگئی۔ یہ حادثہ آج رات ضلع کاماریڈی کے ماچا ریڈی پلی میں اس وقت پیش آیا جب بس کے سامنے موٹرسائیکل آگئی۔ موٹر سائیکل سوار کو بچانے‌کی کوشش میں بس بے قابو ہوگئی اور درخت سے ٹکرا گئی۔بس کریم نگر ڈپو کی بتائی گئی ہے۔ حادثہ میں بس میں سوار قریب 10 مسافرین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلیے قریبی ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔