جگتیال ضلع میں ایک ہی گھر کے 7 افراد کو کورونا

حیدرآباد5 مارچ( اردو لیکس) جگتیال ضلع میں ایک ہی گھر کے 7 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع ہے یہاں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جگتیال ضلع کے ملیال منڈل کے متیم پیٹ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص 25 فروری کو  دبئی سے واپس ہوا تھا اور  شخص کا دبئی میں کورونا ٹیسٹ نگیٹیو آیا تھا لیکن حیدرآباد میں جب اس نے کورونا ٹیسٹ کروایا تو اس کی رپورٹ مثبت آئی۔اس کے بعد اس کے گھر کے دیگر7 افراد بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں بتایا جاتا ہے کہ ان تمام کو ھوم ایسولیشن کردیا گیا ہے تمام کی طبیعت ٹھیک ہے اور ان میں کورونا کے علامات بھی نہیں ہیں