نیوزی لینڈ میں شدید زلزلہ۔ سونامی کی وارننگ

نئی دہلی 5 مارچ (اردولیکس) نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے کے بعض حصوں میں آئے شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرماڈیک جزیرے میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران کئی مرتبہ زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت دیکٹراسکیل پر8.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکہ کے سونامی وارننگ سسٹم کے مطابق ساحلی علاقوں کو تین سے 10 فٹ کی بلند سنامی لہروں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مقامی افراد کو ساحلی علاقے خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔