ذہنی طوپرمتاثرہ خاتون کا ریپ۔ تلنگانہ میں شرمناک واقعہ

حضورآباد 5 مارچ (اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے حضورآباد میں زہنی طورپرمتاثرہ خاتون کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔ تاخیرسے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایلندو منڈل کے ایک موضع کی رہنے والی 37 سالہ خاتون کو 60 سالہ شخص نے کولڈرنک میں نشہ آورشئے ملا کرپلا دی اوراس کے بعد اس کا ریپ کردیا۔ خاتون کے ارکان خاندن کی شکایت پرمتعلقہ پولیس نے کیس درج کرلیا۔