فنکشن ہالس میں مہمانوں کی طرح داخل ہوکرقیمتی سامان کی چوری

حیدرآباد 5 مارچ (اردولیکس) مہمانوں کی طرح شادی بیاہ کی تقاریب میں شرکت کرتے ہوئے قیمتی اشیاء کی چوری کرنے والی ایک ٹولی کو حیدآباد میں پولیس نے گرفتارکرلیا۔ اس ٹولی کا تعلق ریاست مدھیہ پردیش کے راج گڑھ سے بتایا گیا ہے۔ پکڑے جانے والوں میں پرشانت، شراون کے علاوہ خواتین اورایک لڑکی بھی شامل ہے۔ یہ لوگ کرائے کی کارلے کرراجندرنگراورمیلاردیوپلی علاقوں کے فنکشن ہالس میں مہمانوں کی طرح داخل ہوتے اورقیمتی سامان پرلڑکی کی مدد سے ہاتھ صاف کردیا کرتے تھے۔ ان کے پاس سے کرائے پرحاصل کی گئی کارکے علاوہ نقد رقم ضبط کرلی گئی۔