جگتیال ضلع میں نئی شکل کا کورونا وائرس!

حیدرآباد _ 5 مارچ ( اردولیکس) جگتیال ضلع میں نئی شکل کے کورونا وائرس کا کیس سامنے آیا ہے بتایا جاتا ہے کہ کورٹلہ منڈل کے عیلاپور گاوں کے ایک شخص کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔جس میں نئی شکل کا کورونا وائرس پایا گیا۔جو برطانیہ میں شروع ہوا تھا بعد ازاں اس شخص کو حیدرآباد لایا گیا جہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے گذشتہ روز ضلع کے ملیال منڈل کے متیم پیٹ میں ایک گھر کے 7 افراد بھی نئی شکل کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع ہے