اب آن لائن پر ڈرائیونگ لائسنس اور رجسٹریشن حاصل کرنے کی سہولت

نئی دہلی _ 5 مارچ ( اردولیکس) مرکزی  وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز نے کہا ہے چند  ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ سرٹیفکیٹ آف رجسٹریشن اور دیگر سروس اب مکمل طور پر آن لائن  حاصل کی جاسکتی ہے۔ روڈ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے اس سلسلہ میں گزٹ  نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جن میں، 18 اقسام کی خدمات مکمل طور پر آن لائن کردی گئی ہیں۔ آدھار سرٹیفیکیشن کے ذریعہ ان خدمات کو  آن لائن حاصل کی جاسکتی ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید ، گاڑیوں کے رجسٹریشن، اور لرننگ لائسنس کے لئے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (RTO) جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزارت نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس معاملے کا انکشاف کیا۔  یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو بغیر کسی پریشانی کے یہ خدمات حاصل ہوسکیں۔

یہ 18 خدمات ہیں۔
1. لرننگ لائسنس

2ڈوپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس

3۔جن لوگوں کو ڈرائیونگ کی اہلیت کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ان کے لئے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید

4. لائسنس میں پتہ کی تبدیلی ‌ ، آر سی

5. بین الاقوامی ڈرائیونگ اجازت نامہ جاری کرنا

6۔کسی موٹر گاڑی کی عارضی رجسٹریشن اندراج

7. مکمل طور پر تیار موٹر گاڑیوں کی رجسٹریشن

8. رجسٹریشن کی درخواست کا ڈپلیکیٹ سرٹیفکیٹ

9. رجسٹریشن کے سرٹیفکیٹ کے لئے NOC جاری کرنے کی درخواست

10. لائسنس سے گاڑی حوالے کرنا

11. موٹر گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی کا نوٹس

12. موٹر گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کی درخواست

13آر سی میں ایڈریس تبدیلی

14. ڈرائیور رجسٹریشن کے لئے منظور شدہ ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹر سے تربیت کے لئے درخواست

15. سفیر کے لئے ڈپلومیٹک موٹر وہیکل رجسٹریشن  کی درخواست

16. سفیر کے لئے موٹر وہیکل کے لئے رجسٹریشن کا تازہ نمبر

17. کرایہ پر لینے کے معاہدے کی توثیق

18. کرایہ پر لینے کے معاہدے کی منسوخی