121 میناریٹی گروکل اسکولوں کو کالجوں میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد _ 5 مارچ ( اردولیکس)اقلیتی بہبود کوپلہ ایشور نے کہا کہ 121 گروکل اسکولوں کو کالجوں میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے میناریٹی گروکل ایجوکیشن سوسائٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گروکل اسکولوں میں آیندہ تعلیمی سال سے انٹر میڈیٹ کی تعلیم کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔چیف منسٹر چندرشیکھر راو کی منظوری کے بعد ان اسکولوں میں کالج بھی شروع کیا جائے گا۔وزیر نے کہا کہ نظام آباد ظہیرآباد، نرمل، عادل آباد میں گروکل اسکولوں کی نئی عمارتوں کا بہت افتتاح کیا جائے گا اور 10 گروکل اسکولوں کو سنٹر فار ایکسیلنس میں تبدیل کیا جائے گا۔جن میں 5 لڑکیوں اور 5 لڑکوں کے اسکول شامل رہیں گے