وشاکھا اسٹیل پلانٹ کو خانگیانے کےخلاف آندھرا پردیش میں احتجاج و بند _ بیرسٹر اویسی کی تائید

سمیر معاذ کی رپورٹ 

وشاکھاپٹنم:_ 5 مارچ ( اردولیکس) صدر مجلس اتحاد المسلمین و حیدرآباد رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے وشاکھا اسٹیل پلانٹ کو مرکزی حکومت کی جانب سے پرائیوٹ کرنے کے فیصلہ پر آندھرا پردیش میں احتجاج و بند کی حمایت کی۔انہوں نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے اس احتجاج کو بھرپور تائید حاصل ہے۔اور انہوں نے وعدہ کیا کہ آئندہ 8 تاریخ سے منعقد ہونے والے پارلیمانی سیشن میں وہ اس مسئلہ کو اٹھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کو وشاکھا اسٹیل پلانٹ کو پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ واپس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نئی ریاست کے قیام کے بعد اس طرح کا فیصلہ مضر ہے۔مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وشاکھا اسٹیل پلانٹ کو پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ واپس لیں۔اس موقعہ پر یونین لیڈر عبد الغفار ودیگر موجود تھے۔واضح رہے کہ اسد الدین اویسی ادونی کو جارہے تھے اسی دوران یونین لیڈر عبد الغفار کی دعوت پر انہوں نے مختصر توقف کرتے ہوئے اس تحریک کی حمایت کا اعلان کیا۔