نا خلف بیٹوں کے خلاف ضعیف ماں’ پولیس سے رجوع _ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد _ 5 مارچ ( اردولیکس) ماں کے تعلق سے وہ  کہاوت مشہور ہے کہ  ایک ماں 9 بچوں کو جنم دینے کے بعد پال پوس کر پرورش کرتی ہے لیکن وہی  9 بچے مل کر  ایک ماں کی ٹھیک ڈھنگ سے دیکھ بھال نہیں کرسکتے۔اسی طرح کے ایک واقعہ میں ایک ماں اپنے نا خلف بچوں کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ اس کے بچے اس کی ٹھیک طریقے سے دیکھ بھال نہیں کرتے یہاں تک کہ اس کو وقت پر کھانا بھی نہیں دیتے۔یہ واقعہ آج حیدرآباد کے بہادرپورہ  علاقے میں پیش آیا جہاں ایک بوڑھی ماں نے بہادرپورہ پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر بیٹوں کے خلاف شکایت کی۔بتایا جاتا ہے کہ بوڑھی ماں بھوک سے تل ملا رہی تھی اسٹیشن میں موجود خاتون کانسٹیبلس رخسانہ اور وینا نے خاتون کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلایا اور ہیڈ کانسٹیبل عبدالقدیر نے خاتون کے بیٹوں کو پولیس اسٹیشن طلب کرتے ہوئے ان کی کونسلنگ کی ۔